اسلام آباد کی شکرپریاں پریڈگراؤنڈ میں یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں عروج پر

اسلام آباد کی شکرپریاں پریڈگراؤنڈ میں یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں عروج پر

اسلام آباد: یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں ملی جوش وجذبے کے ساتھ جاری ہیں۔ اسلام آباد میں شکرپریاں پریڈگراؤنڈ کی تزئین و آرائش جاری ہے۔ دوست ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام اور دستے بھی پریڈ میں شرکت کریں گے، یوم پاکستان کی پریڈ میں دوست ممالک کے دستے بھی شرکت کریںگے جبکہ پاک فوج عسکری قوت کا بھرپورمظاہرہ کرے گی۔
دوست ملک چین کی پیپلزلبریشن آرمی کا دستہ پریڈ کی شان بڑھائے گا،سعودی عرب کی سپیشل فورسز کے جوان بھی شانہ بشانہ ہوں گے،ترکی کا ملٹری بینڈ شرکاءکا لہو گرمائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ساؤتھ افریکن نیشنل ڈیفنس فورس کے چیف جنرل سولی زچاریہ بھی پریڈ کی رونق بڑھائیں گے۔

مصنف کے بارے میں