افغانستان میں خودکش بم حملے میں ایک فوجی ہلاک،10 زخمی

افغانستان میں خودکش بم حملے میں ایک فوجی ہلاک،10 زخمی

کابل : افغانستان میں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی صوبے خوست میں ایک خودکش ٹرک بم حملے میں فوجی چوکی کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں ایک فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق جمعہ کی صبح ایک خودکش حملہ آور نے فوجی چوکی کے سامنے بارود سے بھرے ٹرک میں دھماکا کر دیا۔

امریکی خبر رساں ادارے نے صوبائی حکام کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی گھروں اور اسکول کو بھی نقصان پہنچا۔خودکش دھماکے کے بعد دو مسلح افراد نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی تاہم افغان اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور مارے گئے۔طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے ذرائع ابلاغ کے نام اپنے بیان میں کہا کہ فوجی چوکی پر یہ حملہ طالبان نے کیا.