بے روز گاری نے اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون کو شوارما بیچنے پر مجبور کر دیا

بے روز گاری نے اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون کو شوارما بیچنے پر مجبور کر دیا

اسلام آباد: بے روزگاری نے سعودی اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون کو شوارما بیچنے پر مجبور کر دیا۔ خاتون نے کینسرپر ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی نورہ الغامدی نے والدہ کی کینسر سے وفات کے بعد کینسر کی روک تھام اور فوری تشخیص کیلئے اپنی خدمات سر انجام دینے کا ارداہ کیا اور بیرون ملک سے کینسر کی تشخیص سے متعلق خصوصی ٹیکنالوجی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرلی۔
اسے 8سال کی پڑھائی کے بعد یہ جان کر صدمہ ہوا کہ سعودی عرب میں اس شعبے کے صرف تین ادارے قائم ہیں جن میں سے ایک میں صرف مردوں کو نوکری دی جاتی ہے اور بقیہ میں کوئی خالی جگہ نہیں تھی۔اس صورت حال کے باوجود اس بہادر خاتون نے ہمت نہیں ہاری اور مشرقی شہر دمام کے ساحلی تفریح گاہ پر شاورما فروخت کرنا شروع کردیا۔