ہماری جماعت کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، بلاول بھٹو زرداری

ہماری جماعت کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی:عوام کی خدمت میرے نانا اور میری والدہ کا خواب تھا ۔ ہماری جماعت کا مقصد بھی عوام کی خدمت کرنا ہے ان خیالات کا اظہار  پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول زرداری نے  کراچی میں سندھ پیپلز امن فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میری والدہ بے نظیر بھٹو کا خواب تھا کہ سندھ میں جدید ایمبولینس سروس شروع کی جائے جدید ایمبولینس سروس بے نظیر بھٹو کے خوابوں کی تعبیر کی جانب ایک قدم ہے. انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی ترقی کے لئے بہت کام کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی ایمبولینس سروس میں اسپتال کی سہولیات بھی موجود ہیں ابتدائی طور پر یہ سروس دوشہروں ٹھٹھہ اور سجاول میں شروع کی جارہی ہے اور آئندہ اس کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس محدود وسائل ہیں لیکن پھر بھی ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے. نئی اور جدید ایمبولینس سروس کے لئے جو وسائل درکار ہوں گے ہم وہ فراہم کریں گے اور بہت جلد پورے صوبے میں جدید سروس شروع کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس 350 سے زائد ایمبولینسز ہیں اب تک جو سروسز چل رہی ہیں ان میں جدید سہولیات موجود نہیں ان کے ذریعے صرف میت اور زخمیوں کو منتقل کیا جاسکتا ہے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کےتحت سندھ کی بہتری کے لیے کام کا آغاز کیا ہے.