ہیرو نمبر ون کی ”آگیا ہیرو“ کیساتھ دوبارہ واپسی

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار گووندانے ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیاریاں کر لیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادکار نے بالی ووڈ کو لاتعداد کامیاب فلمیں دیں اور دنیا بھر میں ان کے لاتعداد مداح ہیں جو انہیں پھرسے فلموں میں اداکاری کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

اداکار نے بڑی اسکرین سے غائب ہونے کے بعد سیاست میں بھی قدم رکھا لیکن کچھ عرصے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ بالی ووڈ ہی ان کا پیشہ ہے۔ تاہم اب ایک بار پھروہ دیپنکرسیناپتی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ”آگیا ہیرو“ سے پھر سے مداحوں کو محظوظ کرنے آرہے ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ بھی مکمل ہوچکی ہے جواس ماہ یلیزہوگی۔واضح رہے کہ اداکار آخری بار ایک لمبے عرصے کے بعد فلم ”کل دل“ اور”ہیپی اینڈنگ“ میں نظر آئے تھے ۔