ایف آئی اے نے فکسنگ میں معطل کھلاڑیوں کے موبائل فونز حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا

ایف آئی اے نے فکسنگ میں معطل کھلاڑیوں کے موبائل فونز حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا

پی ایس ایل میں فکسنگ اسکینڈل میں ملوث میں کھلاڑیوں عرفان ، شرجیل ، خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کیخلاف ایف آئی نے گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے ۔  کرپشن کیس میں ایف آئی اے کرکٹرز کے موبائل فون پی سی بی سےحاصل کرے گی۔


فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں  کے موبائل فون پی سی بی کے پاس ہیں. کھلاڑیوں سے لیے گئے فونز کی ایپلی کیشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نےابھی تک موبائل فون ایف آئی اے کے حوالے نہیں کیے.ایف آئی اے پی سی بی کو موبائل فونز کی حوالگی کے لیے خط لکھے گا۔

ذرائع یہ بھی کہتے ہیں کہ تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے لیے موبائل فونز ہونا ضروری ہیں.یاد رہے وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کل اعلان کیا تھا کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔ ایف آئی اے کی تحقیقات کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کھلاڑی جیل جائیں گے کہ نہیں لیکن تاحال ان کھلاڑیوں کے موبائل فون ایف آئی اے نے طلب کر لیے ہیں۔