بھارت کی گھٹیا سازش کامیاب ، پاکستان سہ ملکی کرکٹ سیریز سے باہر

بھارت کی گھٹیا سازش کامیاب ، پاکستان سہ ملکی کرکٹ سیریز سے باہر

کولمبو: بھارت پاکستان کے خلاف اپنی سازش میں کامیاب ہو گیا۔ سری لنکابھارتی دباو میں آ کر سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کو شامل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے اپنی سترویں سالگرہ کی مناسبت سے آئندہ ماہ سہ ملکی سیریز کے انعقاد کا اعلان کیا تھا جس میں سری لنکا، بھارت اور پاکستان کے درمیان میچز کھیلے جانے تھے مگر سری لنکا نے بھارتی دباو کی وجہ سے پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کو شا مل کر لیا ہے۔ ہے۔یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان ہوگی۔ اس سے قبل 50 ویں یوم آزادی پر پاکستان، سری لنکا اور بھارت کے درمیان سیریز ہوئی۔