پاکستان کے دورے کیلئے بنگلہ دیش کو راضی کر رہے ہیں ، شہریار خان

پاکستان کے دورے کیلئے بنگلہ دیش کو راضی کر رہے ہیں ، شہریار خان

 لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ  بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے ٹیم کے دورے کے لیے مذاکرات کررہے ہیں۔ امید ہے بنگلہ دیش ٹیم پاکستان کا جلد دورہ کرے گی۔ پی سی بی نے اپنی کوششوں کا آغاز پی ایس ایل کے کامیاب فائنل کے بعد کیا۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے کامیاب فائنل کے بعد آئی سی سی نے ورلڈ الیون پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ جس سے پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیموں کی واپسی کے امکانات بھی رون ہو گئے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں کہ وہ اپنی ٹیم کو جلد ہی پاکستان بھیجے۔ شہریارخان نے دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیم کی جانب سے بہتر کارکردگی کی توقع بھی ظاہر کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کے پیش نظر ہماری ٹیم متوازن اور تجربہ کارکھلاڑیوں کے ساتھ نوجوانوں کی موجودگی سے ایک اچھی ترتیب میں ہے۔

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیم میں منتخب کیے گئے نوجوان کھلاڑیوں سے بڑی توقعات وابستہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹیم میں شامل کیے گئے نوجوان کھلاڑیوں سے بڑی توقعات وابستہ ہیں کہ وہ شاندار کارکردگی اور فٹنس دکھائین گے اور ٹیم میں موجود تجربہ کار کھلاڑی دباؤ میں اپنے تجربے کو بروئے کار لائیں گے۔