کشمش کا پانی جگر کی کارکردگی بہتر بنانے میں مؤثر

کشمش کا پانی جگر کی کارکردگی بہتر بنانے میں مؤثر

ماسکو: روس کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ کشمش کا پانی استعمال کر کے جگر کی کارکردگی کو بہتر اور محفوظ بنایا جاسکتاہے۔

ماسکو یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانی جسم میں ہر قسم کی دوا اور غذا کو درست طور پر ہضم کرنے اور جزو بدن بنانے والی تقریباً ساری رطوبتیں جگر ہی سے خارج ہوتی ہیں۔ البتہ جگر کا خیال نہ رکھنے کی صورت میں یہ بتدریج کمزور پڑتا چلا جاتا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ چھوٹی چھوٹی بیماریاں بھی ہم پر بڑی شدت سے حملہ آور ہوتی ہیں اور معمول کے مقابلے میں زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں۔

جگر کے زیادہ کمزور یا بیمار ہوجانے پر خطرناک اور جان لیوا امراض بھی ہمیں مستقل گھیر سکتے ہیں۔جگر کو تقویت پہنچانے اور مضبوط بنانے کے لیے کشمش کا پانی استعمال کیا جاسکتا ہے ، یہ پانی نہ صرف جگر کو فاسد مادوں سے پاک کرتا ہے بلکہ اس کی قدرتی صلاحیتوں کو بھی بہتر بناتا ہے جس کا اثر ہمارے پورے جسم پر پڑتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمش کا پانی تیار کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے، سب سے پہلے آدھا کپ ٟتقریباً 170 گرامٞ کشمش لیں اور انہیں تقریباً اتنے ہی نیم گرم پانی میں ڈال کر 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں جس کے بعد انہیں سادہ پانی سے دھولیں، تھوڑا سا پانی لے کر اسے اچھی طرح ابال کر ٹھنڈا ہونے دیں اور جب یہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس کی صرف اتنی مقدار کشمش والے کپ میں ڈالیں کہ جس میں کشمش پوری طرح ڈوب جائے۔

اسے 24 گھنٹے کے لیے کسی چیز سے ڈھک کر یونہی چھوڑ دیں۔اسے استعمال کرنے کے لیے اگلے روز یعنی 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد چھلنی کی مدد سے پانی اور کشمش کو الگ کردیں۔ یہ پانی خالی پیٹ پینا ہے اور اسی کے ساتھ یہ کشمش بھی کھانی ہے۔

اگلے مرحلے میں سینکائی والی بوتل میں نیم گرم پانی لیں اور اسے اپنے پیٹ کی دائیں جانب ایک گھنٹے تک لگا کر رکھیں۔ اس طریقے پر ہفتے میں صرف ایک بار اور صرف چار ہفتوں تک عمل کرنے سے جگر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں