درد کش دوا کے ساتھ نیند کی گولیاں کھانا خطرناک

درد کش دوا کے ساتھ نیند کی گولیاں کھانا خطرناک

لندن: برطانیہ کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ درد  کی گولیوںکے ساتھ نیند کے لیے گولیاں کھانے والے افراد کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔


یونیورسٹی آف لیڈز کے ماہرین نے جیدی تحقیق کے بعد خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد جو ڈاکٹروں کی بتائی ہوئی ادویہ کے ساتھ نیند کی گولیاں بھی کھاتے ہیں ان کی جان کو دوائی کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹروں اور ماہرین نے مریضوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ درد سے نجات کے لیے کھائی جانے والی دواؤں کے ساتھ سونے کی گولیاں ہر گز نہ لیں۔ مطالعے کے دوران ماہرین نے 18 سے 64 سال کے ایسے 3 لاکھ افراد کا جائزہ لیا جو 2001 سے 2013 کے درمیان مسلسل درد کش دوائیں لیتے رہے تھے۔

معالعے سے معلوم ہوا کہ ایسے مریض جو درد کا علاج کرنے کے لیے دوائیں یعنی پین کلر لیتے تھے ان میں 2001 میں بینزوڈائزوپائن 9 فیصد تھی لیکن 2013 تک اس میں 17 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

مطالعے کے نگراں ڈاکٹر ایرکسن نے دعویٰ کیا ہے کہ پین کلر نہ لینے والے افراد کے ہسپتال میں داخل ہونے کے امکانات 15 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source