دوسرے جانوروں پربیٹھ کر سواری کرنے والے جانورں کی دلچسپ تصاویر

دوسرے جانوروں پربیٹھ کر سواری کرنے والے جانورں کی دلچسپ تصاویر

دوسرے جانوروں پربیٹھ کر سواری کرنے والے جانورں کی دلچسپ تصاویر

 لندن:دنیا بھر سے کاہل جانوروں کی لفٹ لے کر دوسرے جانوروں پر سواری کی کچھ تصاویر ملاحظہ کیجیے جو یقیناً آپ کو مسکرانے پر مجبور کردیں گی۔

چیونٹی اور گھونگا ایکسپریس: مسافر چیونٹی ایک گھونگے پر بیٹھ کر 20 سینٹی میٹر دور تک گئی اور اس تصویر کو بہترین تصویر بھی قرار دیا گیا ہے۔

کچھوا چال: مشرقی سسیکس میں لی گئی یہ تصویر ڈروسیلاس پارک میں لی گئی ہے جس میں ایک بوڑھے کچھوے پر ایک ممالیہ ہائریکس سواری کررہا ہے۔

مگرمچھ اور گھونگا: اس خوبصورت تصویر میں ایک مگر مچھ منہ کھولے بیٹھا ہے جب کہ گھونگا اس کی ناک پر بیٹھا ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مگر مچھ نے خوش ہوکر منہ کھولا ہے یا گھونگے نے اس کے ناک میں کھجلی کردی ہے۔

پرندے پر پرندہ:  اسے ایک نایاب تصویر قرار دیا جارہا ہے جس میں سرخ دم والے عقاب پر ایک چھوٹا پرندہ بیٹھا ہے۔ یہ تصویر ڈی سوٹو اینڈ بوئر شوٹ نیشنل وائلڈ لائف رینج میں لی گئی ہے۔