اٹلی:ماؤنٹ ایٹنا سے راکھ اور پتھروں کی بارش، 10 افراد زخمی

اٹلی:ماؤنٹ ایٹنا سے راکھ اور پتھروں کی بارش، 10 افراد زخمی

روم: اٹلی میں یورپ کا سب سے زیادہ متحرک آتش فشاں پھرپھٹ پڑا، فضا میں پتھروں اور راکھ کی بارش سے سیاحوں اور سائنس دانوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔


اٹلی کے علاقے سسلی میں ماؤنٹ ایٹنا کے آتش فشاں سے نکلنے والے لاوے نے برف کو چھوا تو زور دار دھماکا ہوگیا۔یہ آتش فشاں پہاڑکئی دہائیوں سے ایکٹیو ہے اور وقفے وقفے سے راکھ اور دھواں اُگل رہا ہے۔

ماہرین اس پہاڑ کی مسلسل نگرانی اور علامات کا بغور معائنہ کر رہے ہیں اور سیاحوں کو اس سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source