"آئیڈیا کروڑوں کا " ہر ہفتے کی شام 7 بج کر 5منٹ پر صرف نیو نیو ز پر

لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے بزنس ریالٹی پروگرام "آئیڈیا کروڑوں کا "کے ریڈ کارپٹ شو میں عاطف اسلم کی پرفارمنس نے رنگ جما دیا، پاکستانیو کے سپر ہیروزکے آئیڈیاز سے سجا "آئیڈیا کروڑوں کا" نیو نیوز کے ناظرین ہر ہفتے کی شام سات بج کر پانچ منٹ پر دیکھ سکیں گے.

چیئرمین نئی بات میڈیا گروپ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے بتایا کہ پروگرام کا مقصد پاکستانیو کو مزید سپریئر اور معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ 
تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم کی شاندار پرفارمنس نے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ باصلاحیت نوجوانوں نے بزنس حاصل کرنے کے حوالے سے اپنے آئیڈیا بھی شیئر کیے۔
رنگا رنگ شو میں میڈیا، بزنس اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد شریک ہوئے۔
"آئیڈیا کروڑوں کا "میں کون دے گاکروڑوں کا آئیڈیا؟ کون اپنے آئیڈیے سے کروڑوں کی انویسٹمنٹ حاصل کر پائے گا؟

نیو نیوز کے ناظرین ہر ہفتے کی شام 7 بج کر پانچ منٹ پر دیکھ سکیں گے۔