سام سنگ بہت جلد فولڈ ایبل سمارٹ فون منظر عام پر لائے گا

معروف کورین الیکٹرانک اور موبائل کمپنی سام سنگ بہت جلد فولڈ ہوجانے والے سمارٹ فون متعارف کروائے گا۔ تاہم پہلے اس ڈیوائس کا پروٹوٹائپ ماڈل تیار کیا جائے گا جسے کمپنی اپنے شراکت داروں کو دے گی اور صارفین میں اس کی ڈیمانڈ کا جائزہ لے گی۔

سام سنگ بہت جلد فولڈ ایبل سمارٹ فون منظر عام پر لائے گا

سئیول: معروف کورین الیکٹرانک اور موبائل کمپنی سام سنگ رواں سال کے آخر تک فولڈ ہوجانے والے سمارٹ فون ”گلیکسی ایکس“ متعارف کروائے گا۔ تاہم پہلے اس ڈیوائس کا پروٹوٹائپ ماڈل تیار کیا گیا ہے جسے کمپنی اپنے شراکت داروں کو دے گی اور صارفین میں اس کی ڈیمانڈ کا جائزہ لے گی۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق ابتداء میں اس کے چند ہزار ماڈلز تیار کیے جائیں گے جبکہ عوامی طور پر فروخت کے لیے اسے 2018 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔سام سنگ نے اس ڈیوائس کا ابتدائی پروٹوٹائپ فروری میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران بڑی موبائل نیٹ ورکس کمپنیوں کو دکھایا تھا جسے پراجیکٹ ویلی اور گلیکسی ایکس کا نام دیا گیا ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ فون دیکھنے میں کیسا ہوگا یا اس کا فولڈ کیسے کام کرے گا مگر یہ کوئی راز نہیں کہ سام سنگ فولڈ ایبل اسکرین ٹیکنالوجی پر برسوں سے کام کررہی ہے۔ سام سنگ نے گزشتہ سال نومبر میں ایک فون کا پیٹنٹ بھی فائل کیا تھا جس کی اسکرین فولڈ ہوسکتی ہے اور اسے صارفین کسی ونڈو بلائنڈ کی طرح کھول سکتے ہیں۔