اسرائیل نے جدید ترین نظام سے شامی میزائل مار گرایا

 اسرائیل نے جدید ترین نظام سے شامی میزائل مار گرایا

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اپنے جدید ترین میزائل شکن نظام کے ذریعے پہلی مرتبہ ایک شامی میزائل مار گرایا ہے۔

ایرو سسٹم نامی اس میزائل شکن نظام کو طویل رینج کے بلیسٹک میزائل روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس نظام نے زمین سے فضا میں نشانے مارک کرنے والے ایک شامی میزائل کو مار گرایا ہے۔اس کے علاوہ ایک غیر معمول اعتراف کرتے ہوئے اسرائیل نے بتایا کہ انھوں نے شام میں کچھ جگہوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مار گرایا جانے والا میزائل اردن میں گرا ہے جبکہ دیگر دو میزائل اسرائیلی حدود میں گرے ہیں۔ان واقعات میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔2011 میں شامی خانہ جنگی کے آغاز سے شام اور اسرائیل کے درمیان وقتا فوقتا سرحد پار فائرنگ یا راکٹوں کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں میں لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو بھیجی جا رہی ہتھیاروں کی کھیپ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔شام کی لڑائی کے دوران غلط مارک کیے جانے والے کچھ شیل شام کی گولان پہاڑیوں پر بھی گرے۔ شام کی گولان پہاڑیوں پر اسرائیل نے قبضہ کر رکھا ہے۔

ماضی میں شام نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا ہے تاہم ابھی تک کسی طیارے کے گرنے کی اطلاعات نہیں ہیں۔جمعے کے روز شامی خبر رساں ادارے ثنا کا کہنا تھا کہ شامی فوج نے اسرائیل کی جانب سے ریڈ کرنے والے چار لڑاکا طیاروں میں سے ایک کو مار گرایا ہے تاہم اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان کا کوئی بھی طیارہ مارا نہیں گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جب تک شامی فوج نے ان کے طیاروں کو نشانہ بنایا، تب تک وہ پہلے ہی اسرائیلی حدود میں واپس پہنچ چکے تھے.

مصنف کے بارے میں