پاکستان سپر لیگ کامیاب لیگ تھی ،مارگیٹ ایڈمسن

پاکستان سپر لیگ کامیاب لیگ تھی ،مارگیٹ ایڈمسن

لاہور: آسٹریلوی ہائی کمشنرمارگیٹ ایڈمسن نے پاکستان سپر لیگ کو کامیاب لیگ قرار دے دیااور خواہش کا اظہار کیا کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔پی ایس ایل کی کامیابی سے دنیا میں کرکٹ سیکیورٹی سے متعلق مثبت پیغام گیا۔

آسٹریلیا کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی ہائی کمشنرمارگیٹ ایڈمسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان او ر آسٹریلیا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی ایس ایل ایک کامیاب لیگ تھی ۔ پی ایس ایل کی کامیابی سے دنیا میں کرکٹ سیکیورٹی سے متعلق مثبت پیغام گیا۔ خواہش ہے کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈپاکستان آنے پرغورکرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد تعلیم اور روزگار کے لئے آسٹریلیا میں مقیم ہے جو کہ دونوں ممالک کی بہترین دوستی کی ایک واضح مثال ہے ۔دہشت گردی کیخلاف پاکستان کیساتھ ہیں۔پی ایس ایل ایک کامیاب لیگ تھی اس کی کامیابی سے دنیا کو ایک اچھا پیغام گیا ہے ۔ پی ایس ایل سے حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔صرف آسٹریلیانہیں دنیاکی تمام ٹیموں کوپاکستان آناچاہیے۔ پاکستان کرکٹ کے لئے ایک اچھا ملک ہے یہاں کے لوگ کھیل سے محبت کرتے ہیں ۔ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سے پر امید ہوں۔