دوسرے ون ڈے میں افغانستان نے آئرلینڈ کو 34رنز سے شکست دیدی

دوسرے ون ڈے میں افغانستان نے آئرلینڈ کو 34رنز سے شکست دیدی

نوئیڈا: دوسرے ون ڈے میں افغانستان نے آئرلینڈ کو 34رنز سے شکست دیدی ہے ۔ افغانستان کی جانب سے اصغر 101رنز، رحمت شاہ 68رنز اورمحمد شہزاد 63رنزسے نمایاں بیٹسمین رہے۔

339رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئر لینڈ کی پوری ٹیم 304رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ سٹرلنگ95 رنز ،جوائس 55رنز اور پورٹر فیلڈ 45رنز سے نمایاں رہے ۔شاندار کارکردگی پرسٹرلنگ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

گریٹر نوئیڈا سپورٹس کمپلیکس گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں آئرلینڈ کو جیت کیلئے 339رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں آئر لینڈ کی پوری ٹیم 304رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس میں سٹرلنگ نے 80 گیندوں پر95رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

افغانستان کی جانب سے اصغر نے 101رنز کی انتہائی شاندار اننگ کھیلی جبکہ رحمت شاہ 68رنز کے ساتھ دوسرے اور محمد شہزاد 63رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔

مصنف کے بارے میں