لاہور، سرونٹ کوارٹر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

لاہور، سرونٹ کوارٹر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

لاہور: لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن میں واقع ایک گھر کے سرونٹ کوارٹر میں آگ لگنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد زندہ جل گئے۔

مزید پڑھیں: سفارتی عملہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ،پاکستان کا وزیرتجارت کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق واپڈا ٹاؤن میں واقع ایک گھر کے سرونٹ کوارٹر میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے 20 منٹ بعد ٹیمیں پہنچیں تو وہاں چار افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں پڑی تھیں۔

ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پا کر لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق گھریلو ملازم سرفراز گرین ٹاؤن کا رہائشی تھا مگر ملازمت کے باعث اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پرویز مشرف ایک ہفتے تک پاکستان نہ آئے تو عدالت کے حکم پر عمل ہوگا: احسن اقبال

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور رپورٹس آنے کے بعد حقیقت کُھل جائے گی۔ جاں بحق افراد کی شناخت 30 سالہ سرفراز، اس کی 30 سالہ بیوی صبا، 5 سالہ بیٹی آمنہ اور ڈھائی سالہ بیٹے شیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں