کراچی کنگز نے بہترین کھیل پیش کیا،20-30رنز مزید بنالیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا:مصباح الحق

کراچی کنگز نے بہترین کھیل پیش کیا،20-30رنز مزید بنالیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا:مصباح الحق

شارجہ :اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز نے بہترین کھیل پیش کیاہماری اننگ میں بیس سے تیس رنز مزید بن جاتے تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔


میچ کے اختتام پر گفتگوکرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ150رنز کا ہدف ہوتا تو صورتحال مختلف ہوتی ،نمی کی وجہ سے مشکل پیش آرہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ سپن باولنگ میں زیادہ مشکل ہورہی تھی ۔مصباح الحق کہتے ہیں کہ ٹیم میں تبدیلیا ں کرکے لڑکوں کوبھرپور موقع دینا چاہ رہے ہیں اگلے میچ میں کم بیک کریں گے۔واضح رہے کراچی کنگز نے اسلام آبادیونائیٹڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے تھی