میری کتاب انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوسکتی ہے،خواتین سیاستدانوں کو ہراساں کیا جاتا ہے:ریحام خان

میری کتاب انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوسکتی ہے،خواتین سیاستدانوں کو ہراساں کیا جاتا ہے:ریحام خان
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

لندن:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ اس سال انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے اور اگرانتخابات ہوئے تو میری کتاب انتخابی نتائج پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کنگز نے بہترین کھیل پیش کیا،20-30رنز مزید بنالیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا:مصباح الحق

ریحام خان نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں خواتین سیاستدانوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے جبکہ ان خواتین سیاستدانوں کو پارٹی اور پارٹی کے باہر والے بھی ہراساں کرتے ہیں ۔

ریحام خان نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے مزید کہا کہ خواتین کو سیاسی جماعتوں میں جنسی تعلق کی بنیاد پر پوزیشن دی جاتی ہے، جبکہ کئی خواتین کو صرف اس پیشکش سے انکار سیاست چھوڑنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:سفارتی عملہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ،پاکستان کا وزیرتجارت کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ اس سے قبل ریحام خان نے برطانوی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے خیال سے یہ کتاب کی اشاعت کا صحیح وقت ہے، چونکہ یہ الیکشن کا سال ہے، کچھ لوگ ووٹ دینے جا رہے ہیں اور کچھ ووٹ لینے جا رہے ہیں، ان سب کو سوچنے کا موقع ملے گا کہ پاکستان کی ضروریات کیا ہیں۔