وزیراعظم کی ٹیڈ یوہو سمیت امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں

وزیراعظم کی ٹیڈ یوہو سمیت امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں

واشنگٹن: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واشنگٹن میں امریکی رکن کانگریس ٹیڈیو ہو سمیت اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران پاک-امریکا تعلقات اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں مقامی ہوٹل میں وزیراعظم سے رکن کانگریس ٹیڈیو ہو کی ملاقات ہوئی جو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔

مزید پڑھیں: سفارتی عملہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ،پاکستان کا وزیرتجارت کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

ٹیڈیوہو امریکا کی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی برائے ایشیا و پیسیفک کے چیئرمین ہیں۔ اس موقع پر کمیٹی کے رکن براڈ شرمین اور پاکستانی سفارتخانے کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب رواں برس یکم جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹوئیٹ کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں