خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا معاملہ، فہرست نیب میں جمع

خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا معاملہ، فہرست نیب میں جمع

پشاور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق تحقیقات میں ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے والوں کی فہرست نیب کو فراہم کر دی ہے۔

قومی احتساب بیورو پشاور نے عمران خان کے خلاف صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر تحقیقات شروع کر رکھی ہیں اور اس حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت سے بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ناصر جنجوعہ 2 روزہ دورے پر آج کابل پہنچیں گے

ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق 5 افسران نے بیانات ریکارڈ کرا دیئے ہیں جن میں سول ایوی ایشن کے ایک اور 4 ایڈمنسٹریشن افسران کے بیانات قلمبند کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ایڈمنسٹریشن نے ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے والوں کی فہرست بھی جمع کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کو فراہم کی گئی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی خریداری کی سمری 22 نومبر2007 کو منظور کی گئی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ٹیڈ یوہو سمیت امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں

یاد رہے اس سے قبل میڈیا میں رپورٹس گردش کر رہی تھیں کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹروں میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی منظوری سے مسافت کے لحاظ سے تقریباً آدھی دنیا کا مفت سفر کیا۔

ان کے 40 فضائی سفروں پر اٹھنے والے اخراجات کی رقم تو کروڑوں روپے میں ہے تاہم صوبائی حکومت کی سرکاری دستاویز میں ہیلی کاپٹرز کے استعمال کی مد میں صرف 21 لاکھ 7 ہزار 181 روپے کے اخراجات کا تذکرہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں