میاں صاحب ہمارے بزرگ ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، چیئرمین سینیٹ

میاں صاحب ہمارے بزرگ ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، چیئرمین سینیٹ

کراچی: مزار قائد پر حاضری کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جس کے نمبر بہتر ہوں گے وہی اپوزیشن لیڈر بنے گا اور کوشش کریں گے رضا ربانی نے جو معیار بنایا اسے آگے بڑھائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی اختیارات احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ میاں صاحب ہمارے بزرگ ہیں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں جبکہ سینیٹ میں تمام صوبوں کی برابر نمائندگی ہے اور کوشش کریں گے بہتر سے بہتر کام کر سکیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مجھے ایک ہفتے میں کراچی صاف چاہیے، چیف جسٹس کی انتظامیہ کو ہدایت

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا علیحدگی پسندوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے اور بلوچستان اب پہلے سے بہت بہتر ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا ناراض بلوچ بھائیوں کا مسئلہ کافی حل ہوچکا ہے لیکن مزید کوشش کریں گے جو تھوڑے سے بھائی ناراض ہیں وہ بھی مان جائیں کیونکہ بلوچستان اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا معاملہ، فہرست نیب میں جمع

صادق سنجرانی نے عہدہ ملنے کا سہرا پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے سر سجا دیا۔ بولے کہ ہمارے پاس صرف چھ سیٹیں تھیں لیکن آصف زرداری اور بلاول نے مہربانی کی۔

اس سے پہلے چیئرمین سینیٹ نے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں