شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی 2 ٹیموں کیجانب سے کھیلنے کی پیشکش

شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی 2 ٹیموں کیجانب سے کھیلنے کی پیشکش

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی سے غیرملکی ٹیمیں بھی متاثر ہوگئیں اور انہیں آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی دو ٹیموں کی جانب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق 17 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بگ بیش کی 2 ٹیموں سے آفرز ہیں اور نوجوان فاسٹ بولر کی دونوں ٹیموں سے بات چیت جاری ہے اور وہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :شاہین شاہ آفریدی کو ملتان سلطانز کیخلاف عمدہ باؤلنگ کا صلہ مل گیا
  

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو اس سال انگلش کرکٹ کلب میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی جانب سے بھی کھیلنے کی بھی پیشکش ہے. شاہین شاہ آفریدی اس سال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا ڈائنمائٹس کی جانب سے بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ، 43 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
 
 خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں شاہین آفریدی نے 7 وکٹیں حاصل کیں اور ان کی تیز رفتار بولنگ سے کوچز خاصے متاثر نظر آرہے ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنے کا عندیہ دیدیا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں