سابق ہاکی کپتان منصور احمد کا دل جواب دے گیا،وزیراعظم سے مدد مانگ لی

سابق ہاکی کپتان منصور احمد کا دل جواب دے گیا،وزیراعظم سے مدد مانگ لی
کیپشن: سکرین شاٹ

کراچی:عوام کے دل جیتنے والے سابق ہاکی کپتان منصور احمد کا دل جواب دے گیا اور انہوں نے دل کی تبدیلی کیلئے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان منصور احمد جو کہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں کے دل میں 7 سٹنٹ ڈل چکے، دل کو چلانے کیلئے بیٹری لگادی گئی،بیس کلو وزن ایک ہفتے میں کم ہوگیا ۔منصور احمد کا کہنا ہے کہ چالیس فیصد دل بچا ہے اس دل پر مزید نہیں چل سکتا اور ڈاکٹرز نے دل تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلوی بگ بیش لیگ کی 2 ٹیموں کیجانب سے کھیلنے کی پیشکش

قومی ہیرو نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم دل کی تبدیلی کیلئے میرا ساتھ دیں۔منصور احمد نے مزید کہا کہ کمزور دل کی وجہ گردے بھی ناکارہ ہونے شروع ہوگئے ،پھیپھڑے بھی بھرپور طریقے سے کام نہیں کررہے جبکہ وزیراعظم کے ا حکامات سے میری زندگی بچ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کنگز نے بہترین کھیل پیش کیا،20-30رنز مزید بنالیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا:مصباح الحق

سابق کپتان و گول کیپر کا کہنا تھا کہ ملک کی خدمت کی اب وزیراعظم اور صدر پاکستان میری زندگی بچائیں ،گورنمنٹ کے پاس فنڈز ہیں وزیراعظم میرا فوری علاج کروائیں جبکہ کسٹم کی جانب سے میڈیکل کی حد پانچ لاکھ تھی جو شروع میں ہی ختم ہوگئی ہے۔