شاہد آفریدی ٹی 20 کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے

شاہد آفریدی ٹی 20 کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے

شارجہ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے شاہد خان آفریدی نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سینچری مکمل کر لی ۔ شاہد آفریدی یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی باولر بن گئے ہیں ۔ انہوں نے  یہ کارنامہ کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف سر انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی ٹی 20 کرکٹ میں 30 مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑے
 
 شاہد آفریدی دنیا کے چوتھے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے کا کانامہ سر انجام دیا ۔ شاہد آفریدی سے پہلے ونڈیز آل راؤنڈر ڈی جے براوو ، سری لنکن فاسٹ باؤلر لیستھ ملنگا اور ونڈیز کے ہی جادوگر اسپنر سنیل نارائن 300 وکٹوں کا ہندسہ عبور کر چکے ہیں ۔

6a09a4ae33e940e0ab2434e2603ad859

شاہد آفریدی کے بعد اسٹار آل راؤنڈر سہیل تنویر  دوسرے پاکستانی باؤلر ہیں جنہوں نے 289 وکٹیں حاصل کی ہیں۔خیال رہے کہ  شاہد آفریدی ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں  ۔ انہوں نے انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں 97 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔

شاہد آفریدی نے اس سے قبل بھی پی ایس ایل میں اہم کارنامہ سرانجام دیدیا ہے شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں پہلی بار لگاتار 4 چھکے لگائے ہیں ۔ان سے پہلے  پی ایس ایل کی تاریخ میں کوئی ایسا بلے باز نہیں جس نے لگاتار چار گیندوں پر چار چکھے لگائے ہوں ۔انہوں نے یہ کارنامہ پشاور زلمی کیخلاف سر انجام دیا ۔تاہم شاہد آفریدی کی ٹیم کراچی کنگز یہ میچ جیتنے کا ناکام رہی ۔ 

f6a28bcdcf34c1e201743196c84d15a0

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں