پاکستان میں انتخابات وقت پر ہوں گے:وزیرداخلہ احسن اقبال

پاکستان میں انتخابات وقت پر ہوں گے:وزیرداخلہ احسن اقبال
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات وقت پر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے ساتھ مل کر نگران سیٹ پر بات کریں،پاکستان میں جمہوریت کا سفر آگے بڑھ رہا ہے اورانتخابات وقت پر ہونگے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا 5سال میں احتساب نہیں ہوتا ،الیکشن سے پہلے احتساب یاد آجاتا ہے اوراگر نواز شریف عدالتوں میں پیش ہوسکتے ہیں تو پرویز مشرف کیوں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے ایک ہفتے میں کراچی صاف چاہیے، چیف جسٹس کی انتظامیہ کو ہدایت

وزیرداخلہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں جیتنے والے ہار گئے اورہارنے والے جیت گئے،پاکستان میں اتنے کھیل کھیلے گئے ہیں کہ لوگ ان پر اعتبار کرنا بھول گئے ہیں،ناکام قوتیں جمہوریت کا راستہ روکنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں،سیاسی جماعتوں کے درمیان جمہوری عمل پر کوئی اختلاف نہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ چند حلقے انتخابات پر سوالیہ نشان ڈالنے کیلئے عرصہ سے کام کر رہے ہیں،عوام دیکھ رہے ہیں، ہم نے پاکستان کو بدل دیا ہے،5 سال پہلے کراچی میں بھتوں کی پرچیاں چلتی تھیں اب میچ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی ٹی 20 کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے

وفاقی وزیرداخلہ نے اپنے دل کی خوب بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ احتساب کے خلاف نہیں احتساب کو سیاسی نعرہ بنانے کے خلاف ہیں ،5سال میں احتساب نہیں ہوتا الیکشن سے پہلے احتساب یاد آجاتا ہے،اگر نواز شریف عدالتوں میں پیش ہوسکتے ہیں تو پرویز مشرف کیوں نہیں،پرویز مشرف اب جنرل نہیں سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں،امید ہے پر ویز مشرف عدالتوں میں آکر پیش ہونگے ،نہیں تو پاسپورٹ معطل کردیا جائے گا جبکہ سکیورٹی دی جائے گی۔خیال رہے کہ عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔