کامران اکمل کے پی ایس ایل میں اہم ریکارڈ

کامران اکمل کے پی ایس ایل میں اہم ریکارڈ
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی ایس ایل فیس بک

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی پہلی سنچری اسکور کرنے والے کامران اکمل ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ٹیم کا حصہ نہ بنانے کے حوالے سے سلیکٹرز اور کوچ ہی بتا سکتے ہیں : کامران اکمل
 
 پاکستان سپر لیگ تھری کے اہم میچ میں پشاور زلمی کے اوپننگ بلے باز کامران اکمل نے ناقابل شکست سنچری اسکور کرکے نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرودیا بلکہ پلے آف مرحلے میں بھی پہنچایا جب کہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں پہلی سنچری داغنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا اور اس طرح وہ پی ایس ایل میں 2 سنچریاں داغنے والے واحد بیٹسمین بن گئے۔ کامران اکمل نے 61 گیندوں پر 7 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کے ساتھ ہی وہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے جب کہ میچ میں شاندار کارکردگی پر نہ صرف کامران اکمل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا بلکہ ٹاپ اسکورر کا اعزاز کرنے کے بعد انہیں حنیف محمد کیپ بھی دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:کامران اکمل پی ایس ایل تھری میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز
 

پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے پی ایس ایل تھری میں اب تک 10 میچز میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریوں کے ساتھ 347 رنز بنائے ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن 319 رنز کے ساتھ دوسرے، کراچی کنگز کے بابر اعظم 310 رنز کے ساتھ تیسرے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی 289 رنز کے ساتھ چوتھے اور لاہور قلندرز کے فخرزمان 277 رنز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں