سیاسی مخالفین نے اپنے صوبوں میں دھیلے کا کام نہیں کیا: شہباز شریف

سیاسی مخالفین نے اپنے صوبوں میں دھیلے کا کام نہیں کیا: شہباز شریف

ڈی جی خان: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں ن لیگ تمام سیاسی مخالفین کا صفایا کردے گی۔

چوٹی زیریں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2018 لے الیکشن میں عوام کو فیصلہ کرنا ہے کس نے خدمت کی ، کس نے وقت ضائع کی۔ ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا اور مسائل حل نہ کیے۔ بلاخوف کہتا ہوں 2010 کا سیلاب تھا یا کوئی اور طوفان میں آپکے ساتھ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کو لاہور کے برابر کر کے رہوں گا۔ ن لیگ کی حکومت نے یہاں ترقیاتی منصوبے، ہسپتال، دانش اسکول بنائے، دانش اسکولوں نے یتیموں کے سر پر دست شفقت رکھا ہے، دانش اسکولوں میں تعلیم اور یونیفارم مفت ملتا ہے۔ آکر دیکھو ڈی جی خان میں ہسپتال، اسکول بنا ہے اب ٹیچنگ ہسپتال بن رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی مخالفین کہتے ہیں سڑکیں، پل میٹرو بناتے ہو ہسپتال، اسکول نہیں بناتے، تم نے تو اپنے علاقے میں اسکول بنایا نہ ہسپتال، قوم کا وقت اور پیسے ضائع کیے۔ ہم نے بس کام کیا، کام کیا اور کام کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زرداری اور نیازی نے گٹھ جوڑ کرلیا ہے، نیاز ی صاحب کہتے ہیں زرداری جو کرنا ہے کرتے رہو میں تمہارا نام نہیں لوں گا۔ دونوں نے مل کر ن لیگ پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے اپنے صوبوں میں دھیلے کا کام نہیں کیا، جھوٹ کا کلچر پھیلاتے ہیں۔