چوہدری نثار کا حلقہ این اے 59 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

چوہدری نثار کا حلقہ این اے 59 سے الیکشن لڑنے کا اعلان
کیپشن: chaudhry nisar ali khan texla election چودھری نثار علی خان الیکشن

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے حلقہ این اے 59 سے مسلم لیگ ن کی جانب سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ، کہا کہ ہر چیز پر تنقید اچھی نہیں ہوتی ، ملک کو تنقید لے بیٹھی ہے .

حلقے کے عوام میرے ساتھ ہیں ، میرا عوام سے  تیتس سال پرانا رشتہ ہے ، مئی کے بعد فیصلہ کروں گا کہ مجھے کتنی سیٹوں پر الیکشن لڑنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز پر تنقید اچھی نہیں ہوتی ہے ، ملک کو تنقید لے ڈوبی ہے ، حلقہ بندیوں کے اعلان کے بعد میرے حلقے کا یہ پہلا دور ہے ، میرا عوام سے تیتس سال پرانا رشتہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ مئی کے بعد فیصلہ کروں گا کہ مجھے کتنی سیٹوں پر الیکشن لڑنا ہے ، آئندہ ہفتے ہسپتال کا افتتاح کروں گا ، 2008 میں دونوں حلقوں سے کامیابی حاصل کی ، این اے 140 سے سیاست کا آغاز کیا ، 2002 میں حلقوں کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ۔

چوہدری نثار نے کہا کہ اسلام آباد میں ایسے لوگ رہتے تھے جن کا حکومت کو علم نہیں تھا ، غیرملکیوں کو ویزے دینے کا طریقہ دو طرفہ ہونا چاہئے .

غیرملکیوں کو ویزے جاری کرنے کے حوالے سے سخت اقدامات کیے ، ہمارے ملک میں عجیب خبریں بنتی رہتی ہیں ، میں لوکل کنونشن میں کبھی نہیں گیا ، قومی اسمبلی میں ان کیلئے ووٹنگ کے وقت بھی موجود تھا۔