سپیریئر گروپ کا پاکستانیوں کو ایک اور تحفہ، انوویشن ڈسٹرکٹ 92 کے نام سے پراجیکٹ کا آغاز

سپیریئر گروپ کا پاکستانیوں کو ایک اور تحفہ، انوویشن ڈسٹرکٹ 92 کے نام سے پراجیکٹ کا آغاز

 لاہور: سپیریئر گروپ کا پاکستانیوں کو ایک اور تحفہ، سپیریئر گروپ کے اشتراک سے انوویشن ڈسٹرکٹ 92 کے نام سے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  یو ایس قونصل جنرل الزبیتھ کینیڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

سپیریئر گروپ کے اشتراک سے انوویشن ڈسٹرکٹ 92 کے نام سے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے جو  نوجوان نسل کواپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا بھرپور  موقع  فراہم کرے گا۔  انوویشن ڈسٹرکٹ  92    نوجوان نسل کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا جہاں ہر کسی کواپنی صلاحتیوں کو سامنے لانے کا بھرپور  موقع ملے گا۔

کسی بھی شعبے میں کاروبار کرنے کا نیا آئیڈیا  لائیں، اس کاروبار کواپنی منزل تک پہچانے میں انوویشن ڈسٹرکٹ  92 آپ کی مفت میں مدد کرے گا۔ انوویشن ڈسٹرکٹ 92 نوجوانوں کو ریسرچ،  مارکیٹنگ  اور  کاروبار میں نت نئے آئیڈیا ز کو عملی جامعہ پہنانے میں  رہنمائی کرے گا۔

پروجیکٹ    92 ڈسٹرکٹ کی اہمیت کو دیکھ کر  امریکا بھی ہر ممکن وسائل  فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

تقریب کی میزبان ریکٹر سپیرئیر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمان نے کہا کہ ملک میں ایسی امید پیدا کی جائے جس سے ینگ جنریشن اپنے آئیڈیا کو عملی جامعہ  پہنا سکے۔

تقریب میں مینیجنگ ڈائیریکٹر  سپیرئیر گروپ چوہدری عبدالخالق سمیت کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے بھی  شرکت  کی۔

اس موقع پر بوم ایف ایم 106.6 ریڈیو  کی ری لانچنگ بھی ہوئی۔