رینجرز کی سندھ بھر میں کارروائیاں ، مختلف علاقوں سے سات ملزمان گرفتار

karachi rangers

کراچی: رینجرز کی سندھ بھر میں کارروائیاں جاری ہیں ، مختلف علاقوں سے سات ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان رینجرز نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سات ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔

رینجرز کی جانب سے کارروائیاں رضویہ ، سچل اور کورنگی کے علاقوں میں کی گئی جہاں سے سٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو حراست میں لیا گیا ۔