پی ٹی آئی میں بھی (ن ) لیگ اور پی پی کی طرح موروثی سیاست موجود ہے: عائشہ گلالئی

لودھراں: تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان نے آصف زرداری سے ہاتھ ملا کر ثابت کر دیا کہ ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان کو ضمنی الیکشن میں علی ترین کے سوا کوئی امیدوار نہیں ملا۔ عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں سب سے بڑے ڈاکو سے ہاتھ ملایا۔

گلا لئی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر قوم کو شادیاں کرنے اور طلاقیں دینے کا پیغام دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی میں بھی (ن ) لیگ اور پی پی کی طرح موروثی سیاست موجود ہے۔ پاکستانی عوام سمجھ چکے ہیں کہ تینوں سیاسی پارٹیوں کے رہنما اندر سے ملے ہوئے ہیں۔ عام اور غریب آدمی کی ان تینوں پارٹیوں میں کوئی اہمیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبے بننے سے وفاق کو مضبوطی ملے گی۔ ہماری پارٹی بہاولپور بحالی صوبہ کی حمایت کرے گی۔