شاہد آفریدی کی پی ایس ایل تھری کے پلے آف راؤنڈ میں شرکت مشکوک

شاہد آفریدی کی پی ایس ایل تھری کے پلے آف راؤنڈ میں شرکت مشکوک

دبئی: کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی اسلام آباد کے خلاف پلے آف راونڈ کے پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گھٹنے میں شدید تکلیف کے باعث شاہد آفریدی کی کل کے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ اس تکلیف کی وجہ سے شاہد آفریدی پی ایس ایل تھری کے ابتدائی چند میچز میں بھی کراچی کنگز کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے۔

شاہد آفریدی اس میچ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرنے کیلئے بے چین ہیں البتہ ان کی دستیابی کا حتمی فیصلہ ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ آنے کے بعد ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کے پلے آف کے پہلے میچ میں فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں جائے گی جبکہ شکست کھانے والی ٹیم کو فائنل تک رسائی کا ایک اور موقع ملے گا۔