عمران اسماعیل عامر لیاقت کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے کیلئے سرگرم

کراچی: مشہور ٹی وی اینکر پرسن اور ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

عمران اسماعیل کے مطابق عمران خان سے عامر لیاقت کی ملاقات طے ہو چکی ہے، پیر کو پریس کانفرنس میں ان کی شمولیت کا اعلان ہو جائے گا۔ دوسری جانب مخالفت کرنے والے رہنما بھی عمران خان کے دورہ کراچی کے دوران تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

عمران اسماعیل تو عامر لیاقت کو ساتھ ملانے کیلئے سرگرم ہیں لیکن پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے مخالفت کر دی ہے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی اس سے قبل بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختلافات کی نظر ہوچکی ہے۔