ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، تاہم اس کا باقاعدہ اعلان امریکی صدر ان کی جگہ کوئی اور معقول امیدوار لانے کے بعد کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو میک ماسٹر سے شکایت ہے کہ وہ بہت سخت مزاج ہیں اور ان کی غیرمتعلقہ بریفنگ بھی طویل ہوتی ہیں۔ میک ماسٹر ٹرمپ انتظامیہ کے دوسرے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ہیں اس سے پہلے مائیکل فلن کو عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے۔