سانحہ کرائسٹ چرچ کی تعزیتی تقریب میں جانا چیلسی کلنٹن کو مہنگا پڑ گیا

سانحہ کرائسٹ چرچ کی تعزیتی تقریب میں جانا چیلسی کلنٹن کو مہنگا پڑ گیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

نیویارک:نیویارک میں چیلسی کلنٹن کی کرائسٹ چرچ سانحے کی تعزیتی تقریب میں آمد پر طلباءنے چیلسی کا گھیراؤ کرلیا سانحہ کا ذمہ دار قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق نفرت پھیلانے والے اپنی ہی لگائی آگ میں جلنے لگے ،امریکہ ،برطانیہ ہو یا آسٹریلیا "باشعور عوام " نے مسلمانوں کے خلاف منافرت کو مسترد کردیا۔سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی بیٹی چیلسی کلنٹن کو کرائسٹ چرچ سانحے کی تعزیتی تقریب میں جانا مہنگا پڑ گیا، طالبہ لین دیوک نے چیلسی کلنٹن کوسانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ تم جیسے لوگوں کے اکسانے پرہوا جبکہ جھینپ مٹانے کیلئے چیلسی وضاحتیں دیتی رہ گئیں ۔

دوسری جانب نسل پرست آسٹریلوی سینیٹر کو انڈہ مارنے والا کم سن ہیرو بن گیا ،17سالہ نوجوان کو زدوکوب کرنے پر آسٹریلوی عوام مشتعل ہوگئے ہیں اور نسل پرست سینیٹر فریسرا کو پارلیمنٹ سے نکالنے کیلئے مہم پر 10لاکھ افراد نے دستخط کر دئیے جبکہ سوشل میڈیا پر ایگ بوائے ہیرو ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔