پی ایس ایل فائنل آج،ڈی جی آئی ایس پی آر کا نیک خواہشات کا اظہار

پی ایس ایل فائنل آج،ڈی جی آئی ایس پی آر کا نیک خواہشات کا اظہار
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

کراچی :پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ٹائٹل کیلئے میدان میں اتریں گی تاہم فائنل میچ کیلئے جوش وخروش عروج پر ہے جبکہ پاکستانی عوام بھی کرکٹ کو ملک واپس لانے میں پاک فوج کے کردار کی معترف ہے۔


تفصیلات کے مطابق 23 مار چ یوم پاکستان میں بھی بس اب پانچ دن باقی ہیں جسے حکومت اور پاک فوج نے بھر طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے اور اس کیلئے خصوصی نغمہ بھی تیار کیا گیا ہے جس کا ڈی جی آئی ایس پی آر نے پرومو بھی جاری کیا تاہم اسی سلسلہ میں آج میجر جنرل آصف غفور نے تیسرا پرومو جاری کیاہے۔ترجمان پاک فوج نے کراچی میں پی ایس ایل 4کافائنل کھیلنے والی پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

5c8129777cb07f77089fa91f56518118


ٹویٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے 23مارچ کا مکمل تھیم سونگ کاپرومو بھی شیئر کیا جس میں شاہد آفریدی، سرفراز احمد، ڈیرن سیمی اور کیرن پولارڈ سمیت دیگر کھلاڑی پاکستان زندہ با کے نعرے لگاتے نظر آئے۔عروس البلاد۔۔۔۔پاکستان زندہ باد۔

ادھر اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ریہرسل پریڈ ہوئی جبکہ سکیورٹی کے انتظامات زیرو پوائنٹ سے فیض آباد کی جانب ٹریفک کے لیے روڈ بند رہی۔دوپہر دو بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی۔ریہرسل کے دوران وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پربھی پولیس کی بھارتی نفری تعینات رہی۔