کرونا وائرس ترقی پذیر ملک کی معیشتوں کو تباہ کر دے گا، وزیراعظم

کرونا وائرس ترقی پذیر ملک کی معیشتوں کو تباہ کر دے گا، وزیراعظم
کیپشن: کرونا پھیلا تو معیشت بحال کرنے کی کوشش کو سنگین نقصان ہو گا، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ترقی پذیر ملک کی معیشتوں کو تباہ کر دے گا اور وقت ہے کہ کرونا کی وجہ سے ایران سے پابندیاں ہٹا دینی چاہییں۔

وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امیر ممالک غریب ممالک کے قرض معاف کرنے کیلئے تیار رہیں، اس اقدام سے کرونا سے نمٹنے کےلیے مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کرونا پھیلا تو معیشت بحال کرنے کی کوشش کو سنگین نقصان ہو گا اور بڑے بحران سے نمٹنے کے لیے طبی سہولتیں ناکافی ہیں۔