کرونا وائرس ، وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد :پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 194 تک جا پہنچی ہے جبکہ میو ہسپتال میں کورونا کا ایک مریض انتقال بھی کر گیا ہے جس کے بعد اب وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیاہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے جس حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ وزیراعظم قوم سے خطاب میں کورونا وائرس سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیں گے جبکہ وہ حکومتی اقدامات سے متعلق آگاہ بھی کریں گے ۔ اس کے علاوہ عمران خان قوم سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور قوم کو موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے ۔

یاد رہے کہ ملک میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 194 ہو چکی ہے جبکہ میوہسپتال میں ایک شخص انتقال کر گیاہے جس کی تصدیق اب کر دی گئی ہے ۔