دنیا میں کرونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

دنیا میں کرونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

لاہور :چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹلی،اسپین ،فرانس اور ملائیشیا میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے جب کہ برطانیہ میں بھی حکام اس حوالے سے غور کر رہے ہیں،ترکی اور متحدہ عرب امارات میں باجماعت نماز پر پابندی لگادی گئی ہے جب کہ ایران اور عراق میں نماز جمعہ کی ادائیگی بھی روک دی گئی ہے۔

دنیا بھر کے سائنسدان مہلک کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے لیے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں،کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث تیل کی قیمتیں گذشتہ چند برسوں کے دوران کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔