کرونا وائرس :وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو اہم پیغام دیدیا

 کرونا وائرس :وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو اہم پیغام دیدیا

اسلام آباد :وزیرا عظم عمران خان نے قوم کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنا ہے، عوام احتیاط کریں، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، ہم یہ جنگ جیتیں گے۔

زیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے پر افراتفری پیدا کرنے کی ضرورت نہیں، کورونا وائرس کی خاصیت یہ ہے کہ جلد پھیل جاتا ہے جس کے 90 فیصد مریضوں کو صرف نزلہ اور زکام ہوتا ہے۔

عمران خان نے واضح کیا کہ مجھے خطرہ ہے کہ اس نازک صورتحال میں بھی لوگ فائدہ اٹھانے کی کوشش کرینگے ،لیکن میں ان کو وارننگ دینا چاہتا ہوں کہ اگر اس مجبوری کی حالت میں کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی کی گئی تو ان کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ۔

ان کا کہنا ہے کہ ان حالات میں ملکی معیشت پر اثر آئے گا جس کے لیے اقتصادی کمیٹی بنائی ہے، ائیرلائنز سمیت کئی انڈسٹریز کو کورونا وائرس سے نقصان ہوا ہے اور ہماری معیشت ویسے ہی دباؤ کا شکار تھی، پاکستان کی برآمدات بہت دیر بعد بڑھنا شروع ہوئی تھیں لیکن ہمیں نظر آرہا ہےکہ برآمدات پر کورونا وائرس کا اثر آئے گا۔

عمران خان نے خطاب میں کہا کہ قوم نے 5 چیزوں پر نظر رکھنی ہے، بحیثیت قوم ہم نے یہ جنگ جیتنی ہے، احتیاط کرنی ہے، 40 سے زیادہ افراد کے اجتماعات میں نہیں جانا، ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں، ہاتھ کو صابن سے دھونا ہے اور صفائی پر زور دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد سے احتیاط کرنی ہے، وہ لوگ خود کو کچھ دن اکیلا رکھیں اور دو ہفتوں میں واضح ہوجائے گا کہ انہیں کورونا ہے یا نہیں، زکام اور کھانسی پرغیر ضروری ٹیسٹ کرانے سے اجتناب برتیں، زیادہ بہتر ہے کہ گھر میں رہیں اور آرام کریں۔

وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں مزید کہا کہ کورونا وائرس نے پھیلنا ہے لیکن ہم نے پوری کوشش کرنی ہے، ذہن میں ڈالیں کہ ہم سے بہتر جن کے پاس میڈیکل سسٹم ہے تو وہاں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہاں بھی پھیلے گا، ہم نے روکنے کے لیے تیاری کرنی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان حالات میں ملکی معیشت پر اثر آئے گا جس کے لیے اقتصادی کمیٹی بنائی ہے، ائیرلائنز سمیت کئی انڈسٹریز کو کورونا وائرس سے نقصان ہوا ہے اور ہماری معیشت ویسے ہی دباؤ کا شکار تھی، پاکستان کی برآمدات بہت دیر بعد بڑھنا شروع ہوئی تھیں لیکن ہمیں نظر آرہا ہےکہ برآمدات پر کورونا وائرس کا اثر آئے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ آپ نے سب سے پہلے گھبرانا نہیں ہے اور سب کے لیے ضروری ہے کہ احتیاط کریں۔