نیٹ فلکس کی پاس ورڈ شئیرنگ پالیسی نے صارفین کو پریشان کردیا

نیٹ فلکس کی پاس ورڈ شئیرنگ پالیسی نے صارفین کو پریشان کردیا

نیو یارک: نیٹ فلکس کے پاس ورڈ شئیرنگ محدود کرنے کے اعلان پر صارفین برہمی کا اظہار کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کی جانب سے صارفین کے لیے پاس ورڈ شئیرنگ محدود کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔

صارفین کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس انتظامیہ قیمتیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ لالچی بھی ہوتی جا رہی ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ، 33 فیصد لوگ نیٹ فلکس پاس ورڈ شئیرنگ استعمال کرتے ہیں ۔

یاد رہے کہ ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کو گزشتہ سال عالمی وبا کے پھیلنے کے بعد بہت شہرت ملی اور اس پلیٹ فارم پر فلموں اور ٹیلی ویژن سیریز دیکھنے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 3 کروڑ 70 لاکھ افراد نے نیٹ فلکس کو سبسکرائب کیا جبکہ ویڈیو اسٹریمنگ سروس نے قریب 3 ارب ڈالر کا بزنس کیا ۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کے خوف کی وجہ سے دنیا بھر میں سینما گھروں کی بندش اور دیگر تفریحی سرگرمیوں پر پابندی نے لوگوں کو گھروں میں محدود کیا تو انہوں نے گھر بیٹھے نیٹ فلکس پر فلمز ، ڈامہ سیریز اور ڈاکیومینٹر دیکھنے کو ترجیح دی ۔

عالمی وبا سے دنیا بھر میں متاثریں کی تعداد 12 کروڑ 12 لاکھ سے زائد ہوگئی ، 26 لاکھ ، 82 ہزار سے زائد وائرس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 9 کروڑ ، 77 لاکھ سے زیادہ مریض وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوئے ۔