آصف زرداری نے لائٹ موڈ میں باتیں کیں، میڈیا میں اچھالا گیا: رانا ثناء اللہ

Asif Zardari spoke in a light mood, was picked up in the media: Rana Sanaullah
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تمام معاملات میں پی ڈی ایم کے ساتھ رہی، تاہم اس کا شروع سے ہی یہ موقف رہا کہ استعفے نہ دیے جائیں۔

رانا ثناء اللہ خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں زرداری صاحب نے کہا تھا کہ جیل میں مرے تو لوگ ہمارے قصے کہانیاں پڑھیں گے ورنہ کوئی یاد بھی نہیں کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ زرداری صاحب نے کہا کہ نواز شریف آپ بھی آئیں اور آپ ہم جیل بھی جائیں۔ یہ لائٹ موڈ میں بات ہوئی تھی جسے میڈیا میں اچھالا گیا ہے۔ ان کا خیال تھا کہ جیل بھرو تحریک چلائی جائے۔ کل سب نے پیپلز پارٹی کو قائل کرنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو نے بھی ملک کے اندر اور باہر رہ کر تحریک چلائی، یہ بات آصف علی زرداری صاحب کے علم میں ہے۔ جدوجہد کرنے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ملک کے اندر یا باہر ہونا معنی نہیں رکھتا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کا استعفوں پر اتفاق نہیں ہے۔ اب پیپلز پارٹی نے وقت مانگا ہے، وہ اپنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں استعفوں کے معاملے پر مشاورت کرے گی۔