کلاس رومز میں گدھے اور بکرے گھومنے لگے

ہالہ ،کلاس رومز میں گدھے اور بکرے گھومنے لگے

ہالہ :  صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کے احکامات کو کرپٹ افسران نے ہوا میں اڑادیا،ھالاکا قدیمی  محمد صدیق راہو پرائمری اسکول مویشیوں کے باڑے میں تبدیل  ہوگیا ہے  ۔

تفصیلات کے مطابق ہالہ کا قدیمی  محمد صدیق راہوگورنمنٹ پرائمری سکول مویشیوں کے باڑے میں تبدیل ہوگیا ہے ۔اساتذہ کرام افسران کی ملی بھگت سے گھربیٹھنے لگ پڑے ۔ ہزاورں طلبہ کا مستقبل داؤپہ لگ گیا  ہے ۔

جبکہ گذشتہ لمبےعرصے سے چوکیدار  کے سکول سے غائب رہنےکی وجہ سے سکول کا فرنیچر بھی نامعلوم افرادلے اڑے  ہیں ۔ افسران کی ملی بھگت سے گھوسٹ ٹیچر اسکول کا ریکارڈ بھی لے اڑے ہیں۔

دوسری جانب معصوم بچےاسکول  سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیئے پریشان اور مایوسی کا شکار ہیں ۔علاقہ مکینوں  کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں کے باوجود کافی عرصہ گذرنے کے باوجود اسکول میں درس وتدریس کا عمل شروع نہ کیاجاسکا ہے ،کلاس رومز میں گدھے اور گرائونڈ میں بکریاں گھومنے لگی ہیں جو کے تعلیمی افسران کے منہ پر تمانچہ ہے ۔
علاقہ مکینوں اور سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ  ایک طرف صوبے میں متعلقہ حکام کی جانب سے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، تودوسری طرف سرکاری اسکولوں کی حالت زار  خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے ۔

مکینوں اور سول سوسائٹی کا کہناہے کہ  اس سکول سمیت ھالا کے کئی بوائز اور گرلز پرائمری سکولوں میں افسران کی ملی بھگت سے ویزا پہ کافی عرصے سےٹیچر غائب ہیں جبکہ سکولوں کا  میں بائیومیٹرک سسٹم بھی بے اثر ہوگیاہے۔