ننکانہ صاحب ، نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 52 سالہ شخص جاں بحق

ننکانہ صاحب ، نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 52 سالہ شخص جاں بحق

ننکانہ صاحب : حرا چوک کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار پر فائرنگ کردی.افسوسناک  فائرنگ واقعہ کے نتیجہ میں گاوں ڈھیرے دا واڑاہ کا 52 سالہ رہائشی شفیق گجر  نامی شخص موقع پر جاں بحق  ہو گیا.


تفصیلات کے مطابق گاوں ڈھیرے دا واڑاہ کا 52 سالہ شخص پر فائرنگ کرنے والے موقع سے فرار ہوگئے ۔ جاں بحق ہونیوالا شخص شفیق پیرا میڈیکل ہیلتھ الائنس ضلع ننکانہ کا صدر تھا  ، قتل کی اطلاع ملتے ہی   ننکانہ صاحب سرکاری ہسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف نے ہڑتال  کر دی ہے۔

لواحقین کا نعش کو ریلوے روڈ پر رکھ احتجاج جاری ہے - احتجاج کے باعث سٹرک پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل ننکانہ محمد عثمان پولیس کی بھاری نفری کےہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کر کے تفیش شروع کردی ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او ننکانہ کیپٹن ر بلال افتخار کیانی کا کہنا ہے کہ شفیق گجر کا قتل انتہائی افسوس ناک واقع ہے۔ قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر جلد از جلد گرفتاری عمل میں لائی جائیگی۔ انکا  مزید کہنا ہے کہ تفتیشی مراحل کو میرٹ پر یقینی بناتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائیگا۔