بھارتی فضائیہ کا مگ 21 گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک

بھارتی فضائیہ کا مگ 21 گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو

نئی دہلی : بھارتی فضائیہ کا مگ 21 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارہ حادثے میں طیارے کا پائلٹ بھی جان گنوابیٹھا ہے ۔ 

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فضائیہ کا پائلٹ  ریاست مدھیا پردیش میں تربیتی پرواز کے لیے ائیر بیس سے پرواز بھر رہاتھا۔ 

طیارہ حادثے کی رپورٹ کے بعد بھارتی فضائیہ کی جانب سے  مگ 21 طیارہ حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ ترجمان فضائیہ کا کہناہے کہ حادثے کی انکوائری کی جارہی ہے ۔

یادرہے کہ بھارت نے مگ 21 طیارے روس سے خریدے تھے ، روسی ٹیکنالوجی کے باوجود بھارتی طیاروں کو سب سے زیادہ حادثات کا سامنا ہے ۔

روسی مگ 21 کے بارے میں بھارتی میڈیا میں انہیں اڑتا ہوا تابوت بھی کہا جاتا ہے ۔ بھارتی فضائیہ مگ 21 کے حادثات میں درجنوں پائلٹ گنوا چکا ہے ۔