عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، وزیر صحت سندھ کی اپیل

People should take precautionary measures to prevent corona, appeals Sindh Health Minister
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومت مختلف اقدامات کر رہی ہے، عوام سے اپیل ہے وہ کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں ہیلتھ کیئر ورکرز اورمعمر افراد کی ویکسین کی جا رہی ہے۔ صوبے میں جتنے لوگوں کی ویکسی نیشن ہوئی، انہیں کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوئے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سندھ میں جس شہر اور علاقے میں کورونا کیسز بڑھیں گے وہاں لاک ڈاؤن کریں گے۔ شادی ہالز،انڈور یا آؤٹ ڈور گیمز اور سینما ہالز کو کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد دوسرے صوبوں کی نسبت بہت کم ہے۔ پہلے مرحلے میں ہیلتھ کیئر ورکرز اور معمر افراد کی ویکسی نیشن جاری ہے۔ بہت جلد ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا بھی سندھ بھر میں آغاز ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگ جب بھی گھروں سے باہر جائیں ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے سب سے آسان حل احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔