لاہور کے تین بڑے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کی ویکسئن ختم ہوگئی

لاہور کے تین بڑے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کی ویکسئن ختم ہوگئی
سورس: File photo

لاہور کے تین بڑے ہسپتالوں میں کورونا کی ویکسئن ختم ہوگئی 

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسئن لگوانے والوں کا رش ایک دم بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے میوہسپتال ، جناح اور سروسز ہسپتال میں کورونا ویکسئن کا سٹاک ختم ہوگیا اوران ہسپتالوں میں کورونا سنٹرز کو تالے لگا دیئے گئے ہیں ۔ویکسی نیشن کیلئے آنے والے ہیلتھ پروفیشنلز بھی واپس چلے گئے۔

حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام ( ای پی آئی) حکام کا کہنا ہے کہ لاہور کے سرکاری اسپتالوں کے سوا کسی ضلع میں ویکسین کی کمی نہیں جبکہ 4 ہزار کورونا ویکسین روزانہ ایکسپو سینٹر بھجوائی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ 60 سال اور زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری ہے۔ 

اُدھر وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد ایکسپو سینٹر سے ویکسین لگوائیں تاہم اسپتالوں میں سینیئر شہریوں کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔