سوسالہ شہری کو کورونا کی ویکسئن لگادی گئی

سوسالہ شہری کو کورونا کی ویکسئن لگادی گئی
سورس: File photo

کراچی،سندھ میں سوسالہ شہری کو کورونا وائرس کی ویکسئن لگادی گئی 

سوسال کی عمر کو پہنچنے والے اسرائیل احمد مینائی کو کراچی کے سرآغا خان ہسپتال میں کورونا وائرس کی ویکسئن لگائی گئی ۔ اسرائیل احمد وہیل چیئر پر بیٹھ کر آغا خان ہسپتال پہنچے تھے ۔ ان کے شناختی کارڈ کو دیکھ کر ان کی عمر کی تصدیق کی گئی ۔ 

  آغا خان اسٹاف کا کہنا ہے کہ اسرائیل احمد کہیں سے بھی سو سال کے نہیں لگے، ہمارا اندازاہ تھا کہ اسرائیل احمد کی عمر 70 سے 75 سال ہوگی۔تاہم ان کی شناختی کارڈ پر درج عمر دیکھ کر اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ان کی عمر سوسال ہے ۔ 

محکمہ صحت نے مزید بتایا ہے کہ اسرائیل احمد ڈیفنس کراچی کے رہائشی ہیں، انہیں ویکسین دینے سے قبل بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے جس کے بعد انہیں ویکسین لگائی گئی۔

 
 
 
 
 
Comments